سبی ، ڈیرہ مراد جمالی اور کولواہ میں فورسز پر حملے ، ہلاکتوں کی اطلاعات

 

بلوچستان کے  مختلف  علاقوں سبی ، ڈیرہ مراد جمالی اور کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے، متعدد اہلکار ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق   سبی کے علاقے مٹھڑی کے قریب فورسز کے قافلے مسلح افراد نے گھات لگاکر حملہ کردیا ہے ،جس میں


فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا ہے۔ 

اس طرح  ڈیرہ مراد جمالی سے اطلاع ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب بائی پاس کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 

علاوہ ازیں سبی کے علاقے بختیار آباد کے قریب پائی پاس کے مقام پر بھی فورسز کے قافلے کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے ۔ 

دریں اثنا ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں بلور کے مقام پر پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے ۔

آخری اطلاع تک چاروں حملوں کی ذمہداری تاحال کسی بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post