پشتین گرفتار ی عدالتوں کا خاموش ہونا از خود آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ



اسلام آباد میں بلوچ نسل کشی کیخلاف جاری دھرنا تحریک کے قائد داکٹر ماہ رنگ بلوچ نے منظور پشتین کی دوبارہ گرفتاری کی ویڈیو مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے قائد منظور پشتین کی رہائی کے بعد جیل کے سامنے سے اغوا نما گرفتاری فاشزم کی انتہاء ہے۔ جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ لوگ عدالتوں سے کیوں مایوس ہو تو ان کے لیے عرض ہے کہ جب عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہو تو عدالتوں سے مایوسی ہزار گناہ بہتر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ منظور پشتین کی رہائی کا حکم ہائی کورٹ سے آیا لیکن عدالتی حکم کو پاؤں تلے روند کر دوبارہ گرفتار کرنا اور اس پر عدالتوں کا خاموش ہونا از خود آئین و قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

آپ کو علم ہے پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے رہنما منظور پشتین کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کی کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیاگیا۔

سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشر منظور پشتون کوفورسز کی بھاری نفری دوبارہ گرفتار کرکے زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post