بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف دالبندین سمیت ضلع بھر میں شٹر ڈاﺅن



چاغی (یواین اے)دالبندین سمیت ضلع بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے کال پر چاغی کے صدر مقام دالبندین ،تحصیل چاگئے ،تحصیل نوکنڈی میں بروز پیر مکمل شٹرڈاون ہڑتال رہا تمام کاروباری مراکز اور دوکانیں بند رہے۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر حاجی آغا محمد حسنی ودیگر تاجر برادری اور عہدیداران نے شہر کا گشت کیا ہڑتال کی کال پر مختلف سیاسی جماعتیں اور پینلز نے بھی حمایت کیا تھا اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر اور تاجر برادری کا کا کہنا تھا ضلع بھر کے تاجر برادری بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے شدید پریشانی سے دوچار ہے کاروبار تباہ ہوچکا ہے بجلی کی موجودہ شیڈول تاجر برادری تو دور کی بات ہے گھریلو صارفین کے لیے بھی کار آمد نہیں ہے دن کے اوقات بجلی کی عدم فراہمی سے مارکیٹوں میں آندھرا چھا جاتی ہے فوٹو اسٹیٹ ودیگر تاجر سخت اذیت سے دوچار ہے ایک تو کاروبار نہیں ہے دوسری جانب بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ تیسری جانب بھاری کم بلوں نے تاجر برادری کے کمر توڑ کر رکھ دیا جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے تاجران کا مزید موقف تھا صبح نو بجے رات 12 بجے تک پرانی شیڈول بحال کیا جائے اور صبح نماز کے وقت ایک گھنٹہ بجلی ہمیں دی جائے تاکہ تاجر اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں انھوں نے مزید بتایا اگر لاسز کی وجہ سے بجلی کم کی جارہی ہے یہ کمزوری کیسکو حکام کا ہے صارفین بھاری کم بلوں کو بھی اپنا پیٹ کاٹ کرکے جمع کرتے ہیں اگر بجلی کا شیڈول ہمارے جائز شیڈول کے مطابق بحال نہ کی گئی شٹرڈاون کے بعد ہم آرسی ڈی شاہراہ اور اپنے احتجاج کو وسعت دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post