جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور عملہ 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ۔بیان



کوئٹہ(پریس ریلیز)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی, فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین کو نومبر اور دسمبر کی ماہانہ تنخواہوں اور ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین کو پینشنز کی اد2ائیگی ابھی تک نہیں کی گئی اور جامعہ کے زیر انتظام تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو اضافہ شدہ 35 فیصد تنخواہ اور ہاس ریکوزیشن سمیت دیگر الاﺅنسز سے غیر قانونی طور پر محروم رکھا گیا ہے۔

جامعہ ٹریژار اور رجسٹرار نے وعدہ کیا تھا کہ جامعہ کو رقم موصول ہو تے ہی ماہ نومبر کے تنخواہوں کے بقایاجات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ دسمبر کے مہینے کی بھی مکمل تنخواہ ادا کی جائے گی ج لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اب تک اساتذہ کرام اور ملازمین نومبر کی مکمل اور دسمبر کی تنخواہ سے محروم ہیں، بیان میں واضح کیا کہ نا مکمل تنخواہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

دریں اثنا تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی پر جامعہ ملازمین گھروں میں فاقے اور وہ نان شبینہ سے محتا ج ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ شدید ترین مہنگائی نے تنخواہ دار ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جب دو دو تین ماہ تک ملازمین کو تنخواہ ہی نہیں ملے گی تو وہ گزارا کیسے کریں گے پریشان حال جامعہ ملازمین عرصہ سے یہ مطالبہ اور احتجاج کرتے آ رہے ہیں کہ انہیں گزشتہ مہینوں کی تنخواہوں کی مکمل اور مستقبل میں بروقت اور مکمل تنخواہوں ادائیگی کی جائے۔

انہوں نے مڑید کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بدولت آج ایچ ای سی کی جانب سے گرانٹ منظور ہوا لیکن افسوس کی بات ہے کہ مو جودہ وائس چانسلر اپنے لئے مراعات لینے میں مگن ہو نے کے ساتھ حکام بالا کو ”سب اچھا” کی گردان سنا کرغلط بیانی کرکے مطمئن کر دیتے ہیں۔ لیکن جامعہ کے انتظامیہ کی غیر سنجیدگی اور ملازمین دشمن روئیے نے جامعہ کے اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کو مسلسل مالی و انتظامی بحران میں مبتلا رکھا۔

بیان میں گورنر و چانسلر جامعہ بلوچستان، صوبائی حکومت سے درخواست کی گئی ہےکہ جامعہ بلوچستان پر مسلط شدہ اور نااہل وائس چانسلر کو اپنے ٹینور کے آخری دنوں میں پالیسی ساز اداروں کے اجلاسوں کے انعقاد سے فوری طور پر روک دیں اور وائس چانسلر کو ہدایت جاری کر ے کہ اپنی توجہ صرف اور صرف مکمل اور بروقت تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی پر مرکوز کردے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post