کیچ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔
انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران میں آرچنان کے مقام پر گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج و ایف ڈبلیو او کے پیدل اہلکاروں پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔
