بلوچ وائس فار جسٹس کا منظور پشتین پر حملے کی مذمت

 


بلوچ وائس فار جسٹس نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے خلاف ریاستی دہشت گردی اور ان کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حرکتیں نہ صرف انصاف، آزادی اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ قوموں کو پرتشدد رویے سے مزید دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی خوف پھیلا کر انہیں قومی جدوجہد سے پیچھے ہٹایا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین اور ان کے قافلے کی تربت دھرنے میں شرکت کے اعلان سے ریاست بوکھلاء گئی ہے اور انہیں تربت جانے سے روکنے کے لیے ایسے گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور پشتین کا تربت دھرنے میں شرکت کا اعلان اور ریاستی بربریت، جبری گمشدگیوں اور جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے مشترکہ جدوجہد کی عزم انتہائی قابل تحسین ہے، تاریخ کے اس نازک موڑ پر بلوچ، پشتون، سندھی اور دیگر مظلوم و محکوم قومیتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم منظور پشتین کے اس اعلان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس اقدام سے بلوچ اور پشتون اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post