بلوچ مارچ کو روکنے کی کوشش نیک شگون نہیں ہے، کوہ سلیمان یونائٹیڈ فورم




کوہ سلیمان یونائٹیڈ فورم نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کا لانگ مارچ تحریک روز اول سے پر امن طریقے سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے، ہر شہری کا آئینی حق ہے کہ وہ اپنے حق کیلئے بات کر سکتا ہے، جلسہ کر سکتا ہے، مارچ کر سکتا ہے، لیکن ریاست کی طرف سے ہمیشہ طاقت کے زور پر پر امن تحریکوں اور اپنے حق کیلئے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش جاری و ساری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ مارچ کو روکنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنا کر تحریک کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سے طلباء کو لاپتہ کرنا، اور مختلف چیک پوسٹوں پر بلوچ طلباء کو تنگ کرنا اور ڈی جی خان میں دفاع 144 نافذ کرنا مستقبل کیلئے کوئی نیک شگون نہیں ہے ۔

بیان میں کہا گیا کہ کوہ سلیمان یونائٹیڈ فورم ریاست کی طرف سے ان اقدامات کی مذمت کرتی ہے۔جن مسائل کا آج ہم سامنا کر رہے ہیں اگر ان مسائل کو اجاگر نہیں کرینگے تو مسائل حل کیسے ہونگے، کسی بھی معاشرے میں تبدیلی صرف عوام کے جاگنے سے ہی ممکن ہے، کسی بھی قوم کا وجود اس کی عوام ہوتی ہے اگر عوام کو ہی ظلم کے دم پہ خاموش کر دیا جائے، تو معاشرہ ایک جنگل کی مانند ہو جائے گا جہاں صرف طاقتور کو ہی جینے کا حق حاصل ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post