بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کے ٹوئٹر
ایکس پر جاری ایک بیان کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گرفتار ڈاکٹر ماہ رنگ اور سیما بلوچ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے
جبکہ خطرناک اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ پر تشدد بھی کیا گیا ہے۔
ریاست بلوچستان میں آگ لگانا چاہتی ہے تو اپنی تاریخ دہرا لیں۔
باخبر ذرائع کا کہناہے ماہ رنگ بلوچ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، اس وقت وہ بیہوشی کے حالت میں ہیں ۔ سیما ، ماہ زیب،ماہنور اور انیسا کے ساتھ ایک کمرے میں بند ہیں ۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے حصار میں بس میں موجود بلوچ ماؤں اور بہنوں کی حالت تشویشناک، گزشتہ کئی گھنٹوں سے بس کے اندر بند پڑے ہیں جنہیں کھانے اور پینے کیلئے کچھ بھی نہیں دیا جا رہا جبکہ ابھی فورسز کی کئی گاڑیوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بناکر انہیں اسلام آباد سے بدر کرنے کیلئے پہنچ چکی ہیں۔