بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس ایچ او کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی مراد جاموٹ ھلاک اور 2راہ گیر زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں دھماکہ ہوا ہے جس میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی مراد جاموٹ جان سے گئے۔ایس پی سٹی عبداللہ نے تصدیق کی ہےکہ دھماکہ سلطان ابراہیم خان روڈ پر اس وقت ہوا جب ایس ایچ او سی ٹی ڈی اپنی گاڑی میں دفتر کی جانب جا رہے تھے۔ان کے مطابق دھماکے کی نوعیت مقناطیسی بم کی ہے۔اس سے قبل بھی چند ماہ قبل خضدار میں ہی ایس ایچ او سی ٹی ڈی شربت خان کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
