واشک اور جیونی سے 2 گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد، اوتھل روڈ حادثہ 2 افراد زخمی



بلوچستان ضلع واشک ناگ گراڑی کے مقام پر ، سی پیک روڈ کے کنارے غوث بخش ولد غلام جان سکنہ مچھ ضلع کچھی نامی ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوا ہے ۔ تاہم قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے  ہیں۔

 لیویز فورس نے  نعش تحویل میں لیکر  آر ایچ سی ناگ منتقل کردیا  ۔ 

اس طرح گوادر  کے علاقہ جیونی سے  کیچ خیر آباد کے رہائشی سلیم نامی شخص کی نعش ملی ہے جسے تشدد کرکے ھلاک کیاگیا ہے ۔ 

واقع  کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نعش تحویل میں لیکر جیونی ہسپتال پہنچادیاہے ۔ اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

علاوہ ازیں لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل قریب  کوست گارڈ کے مقام پر موٹرسائیکل  اور ہائی روف گاڑی درمیان تصادم  ہوا جس کے نتجے میں 2 افراد زخمی, زخمیوں کو DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا، جن کی شناخت حمیداللہ ولد محمد اسماعیل، غلام حیدر ولد عبدالغفار ساکنہ ساکران کے نام سے ہواہے۔ زخمیوں کا تعلق ساکران سے بتایا جارہا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post