عبداللہ لانگو ولد خیر بخش کو گزشتہ سال 12 دسمبر کو فورسز نے عسکری پارک سے لاپتہ کردیا ہے ۔ نصراللہ بلوچ

 


کوئٹہ  وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ عبداللہ لانگو کی جبری گنشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا۔ 

انہوں نے تنظیم کو گمشدگی کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہاہے کہ  عبداللہ لانگو ولد خیر بخش کو گزشتہ سال 12 دسمبر کو فورسز نے جمیل آغا گیرج نزد عسکری پارک شال سے غیر قانونی گرفتار کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور خاندان کو انکے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے ۔ جسکی وجہ سے وہ شدید زہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں۔

 انھوں نے کہاہے کہ تنظیمی سطح پر انہیں یقین دھانی کرائی ہےکہ عبداللہ لانگو کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی ہے، کمیشن بلوچستان اور پاکستان   حکومت کو فراہم کرنے کے ساتھ انکے بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے  گی۔ 

 نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر عبداللہ لانگو پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو انہیں فوری طور پر رہا کرکے انکے اہلخانہ کو کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post