کوہلو کے علاقے سفید کے رہائشی بزرگ محمد ایوب کنگرانی نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب تحصیل سفید میں بجارانی کا قبیلہ نہالانزائی ہمارے زمینوں کو زبردستی قبضہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے مرحوم والد استاد محمد حیات کنگرانی نے میر فتح خان بجارانی مری کو میرے کوہلو زمین کا ایک حصہ دیکر سفید میں تین حصہ لیکر سودا کیے ہیں مگر اب بجارانی کا قبیلہ نہالانزائی میرے زمینوں کو دوبارا قبضہ کرنا چا رہے ہیں، میں فقیر اور مسکین بندہ ہوں کسی زورآور کا مقابلہ نہیں کرسکتا میرے زمینوں کو بجارانی کا قبیلہ نہالانزائی ناجائز قبضہ کرکے تقسیم کرنا چا رہے ہیں جو سراسر ظلم پر مبنی ہے ۔
صحافیوں کے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں سفید کے رہائشی محمد ایوب کنگرانی مری کا کہنا تھا کہ تقریباً پچاس سال ہو رہے ہیں کہ میں اپنے زمینوں کو آباد کر رہا ہوں اور میر فتح خان مری کے دستخط شدہ تحریر بھی میرے پاس موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میرے زمینوں کو ناجائز قبضہ کرکے میرے ساتھ سراسر ظلم کیا جا رہا ہے میں غریب اور مظلوم شخص ہوں کسی زورآور کا مقابلہ نہیں کرسکتا اگر نہالانزئی نے میرے زمینوں کو قبضہ کرکے زبردستی تقسیم کرنا چاہا تو میں ایسے تقسیمی سے انکاری ہوں، انہوں نے اعلیٰ اداروں اور قبائلی عمائدین سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے زمینوں کو ناجائز قبضہ، ظلم اور ناانصافی کا نوٹس لیکر مجھے انصاف دلایا جائے۔