حب ساکران میں آصف سمالانی عرف بولان کو گزشتہ روز مسجد میں قتل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی .
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بارے باخبر ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف سمالانی کو قتل کرنے والے افراد ڈ یتھ سکواڈ کے بدنام زمانہ سربراہ شفیق مینگل کے دست راست نوروز قلندرانی ولد نصیر قلندرانی اور اسکے کارندوں کی ہے ۔ جنھوں نے مسجد کا بھی لحاظ نہیں کیا اور ساکران کے علاقہ بند مراد میں آصف سمالانی عرف بولان کو گزشتہ جمعہ کو مسجد میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارنے والوں کی جو وڈیو سامنے آگئی ہے اس میں نوروز قلندرانی واضح طور پر نظر آرہا ہے۔