دشت گوران ڈیتھ اسکوائڈ کی غنڈہ گردی کیخلاف سناڑی قبائل کا احتجاج، سوراب میں مرکزی شاہراہ بند کردی



سوراب دشت گوران میں ڈیتھ اسکوائڈ کو چھوٹ دینے کیخلاف  سناڑی قبیلہ پر مشتمل مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں ایک بار پھر شال کراچی ،گوادر  شاہراہ کو مل شاہو رائی کے مقام پر بلاک کردیا ہے ۔  شاہراہ کی بندش سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔، اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مذکورہ قبیلہ کے افراد اسی مقام پر شاہراہ بلاک کرگئے تھے تاہم سوراب انتظامیہ سے مذکرات اور یقین دہانی کے نتیجے میں انہوں نے احتجاج ختم کرکے سڑک ٹریفک کے لئے مشروط طور پر کھول دیا تھا ۔


 احتجاجی مظاہرین کے مطابق یقین دہانی کے باوجود ان کے مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث اب وہ دوبارہ شاہراہ کو بلاک کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں، تاکہ ان کے مطالبات پر توجہ مبذول کرکے دشت گوران میں جاری  تصادم کے نتیجے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے، تاحال شاہراہ بلاک کرنے والے مظاہرین سے حکومتی اور انتظامی سطح پر مذاکرات کا کوئی عمل شروع نہ ہوسکا ہے۔


 سڑک کی بندش سے مسافروں خصوصاً خواتین اور ضعیف العمر افراد کو شدید تکالیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post