کوئٹہ: کانگو وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے،دیگر واقعات میں تین افراد ھلاک



بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال میں مہلک کانگو وائرس کا شکار ایک نوجوان 

ڈاکٹر شکر اللہ بلوچ زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس وباء نے صحت کے شعبہ سے منسلک مجموعی طور پر آٹھ پیشہ ور افراد کو متاثر کیا ہے، جن میں پانچ ڈاکٹر اور تین نرسیں شامل ہیں

متاثرہ ڈاکٹر شکر اللہ خان بلوچ جو کہ مریضوں کی خدمت کرنے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر تھے، ڈیوٹی کے دوران وائرس کا شکار ہوگئے۔ اس دوران مزید دو خواتین ڈاکٹرز بھی اس مہلک وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ان سبھی کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں خصوصی طبی علاج کے لیے فوری طور پر ایئر ایمبولینس میں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

دو متاثرہ ڈاکٹروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں وہ وائرس سے متاثر ہوئے۔ سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ٹراما سینٹر کے چیف نے مریضوں کی عیادت کرنے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ وائرس کی مزید منتقلی کو روکنے کے لیے ٹراما سینٹر آنے سے گریز کریں۔۔

سبی روڈ  وڈ دشت لیویز تھانے کے حدود سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے ۔ نعش  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے

دریں اثناء مستونگ لکپاس کے قریب ٹریفک حادثے میں عنایت اللہ پرکانی اور محمد شفاء ولد صالح محمد   نامی دوبھائی ھلاک ہوگئے  ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post