جیونی آج صبح ایک بار پھر کوسٹ گارڈ کی جانب سے کنٹانی ھور میں کائیکوں کو سمندر جانے سے روک دیا گیا اور مزدوروں پر کوسٹ گارڈ نے دھاوا بول دیا ان پر لاٹھی ڈنڈے برسائے اور گالی گلوچ کی حدیں پار کردیں ۔
مقامی حلقوں کے مطابق کنٹانی ھور میں کوسٹ گارڈ نے متوازی حکومت قائم کر رکھی ہے ،جو کسی کو نہیں مانتی , انتظامیہ کوسٹ گارڈ کے سامنے بے بس دیکھائی دے رہا ہے ۔ یہاں پر کاروبار کرنے والے کاروباری حضرات اور مزدوروں نے سیاسی سماجی حلقوں سمیت حق دو تحریک اور آل
پارٹی گوادر سے اپیل کی ہے کہ کنٹانی میں کاروبار حضرات پر آئے روز کوسٹ گارڈ کی مظالم اور غنڈہ گردی پر کردار ادا کریں ۔ کیوں یہاں ہزراوں مزدوروں کا کاروبار کا ذرئع ہے آئے روز کوسٹ گارڈ کی مظالمت اور غنڈہ گردی سے ہزاروں خاندانوں کا واحد روزگار ہاتھ سے چھن جانے کا خدشہ پیدا ہورہا ہے جوکہ ضلع گوادر کےلیے معاشی بدحالی کا سبب بن سکتی ہے۔