کیچ بدنام زمانہ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے جعلی مقابلے میں 4 افراد کو ھلاک کردیا ۔
تربت پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی نے جمعرات کی علی الصبح چار افراد کی نعشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت ہہنچاکر یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ افراد کو بانک چڑھائی پسنی روڈ پر ایک مقابلے میں ہلاک کردیا گیاہے۔
سی ٹی ڈی کی طرف سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذکورہ افراد مسلح تھے انہیں ہلاک کرنے کے بعد ان کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیاہے۔
ہسپتال کے ذرائع کے مطابق چاروں نعشوں کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔
آپ کو علم ہے رواں ہفتے بالگتر میں فوج ، سی ٹی ڈی نے ایک ہی خاندان کے زیر حراست 7 جبری لاپتہ افراد میں سے تین کو پہلے گولیاں مار کر قتل اور بعد میں کسی شہری کی روڈ سے گاڑی چھین کر نعشیں رکھ کر بارودی سرنگ کا نشانہ بناکر دعوی کیاکہ مذکورہ افراد فورسز کے ہمدر د تھے جنھیں مخالفین نے بم کا نشانہ بنایا ہے ۔
بعد ازاں ھلاک افراد کے لواحقین سامنے آگئےاور فورسز کو جھوٹا ثابت کیاکہ ہمارے پیاروں کو رواں سال 22 اگست کو مختلف جگہوں سے فورسز خفیہ اداروں اور ڈیتھ اسکوائڈ کارندہ خالد یعقوب نے ذاتی دشمنی کے بناپر اغوا کرواکر لاپتہ کیکروایا تھا۔