جھاؤ: پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ




ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے ڈولی جی میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے، اس دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ تاہم نقصانات کے حوالے سے حکام نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے ملحقہ علاقوں کا گھیراؤ کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post