سرمچار ساتھی ، بیماری کی وجہ سے محاذ پر شہید ہوئے ۔ بی ایل ایف




  پنجگور( پ  ر) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے   ترجمان میجر گھرام بلوچ   نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچار عباس عرف مجید ولد عبدالقدیر ساکن ایسائی پنجگور بلوچ قومی جنگ  آزادی کے سرمچار تھے بیماری کی وجہ سے محاذ پر شہید ہوئے۔آپ ایک سال قبل بلوچستان لبریشن فرنٹ میں شامل ہوئے اور گلزمین کی آزادی کی لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا عہد وفا باندھ دیا تھا ۔

انھوں نے کہاہے کہ آپ کی صلاحیتوں کو پرکھتے ہوئے تنظیم نے آپ کو شہری نیٹ ورک  کاحصہ بنایا تاکہ آپ شہر میں رہ کر دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور ان کے مفادات کے خلاف تنظیم کی جنگی حکمت عملیوں میں مدد فراہم کریں۔ آپ ایک سال تک نہایت جانفشانی اور بے خوفی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
پارٹی اہداف کے لیے متحرک ہونے پر آپ ایک مہینے قبل دشمن کی نظر میں آگئے۔ تنظیم نے فوری طور پر فیصلہ کرتے ہوئے آپ کو شہر سے نکل کر متعلقہ کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

میجر نے کہاہے کہ ہدایت پر عمل کرتے ہوئے  آپ 2 اکتوبر ، 2023 کو شہر سےنکل کر بی ایل ایف کے کیمپ پہنچے۔ آپ کو دوبدو جنگ کی تربیت کے لیے تربیتی کیمپ روانہ کیا گیا جہاں دوران تربیت آپ کی طبیعت خراب ہوگئی۔ساتھیوں نے ہر ممکن طور پر آپ کے علاج کی کوشش کی لیکن آپ کی صحت بحال نہ ہوسکی جس پر آپ کو علاج کے لیے کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انھوں نے کہاہے کہ دور دراز کا علاقہ ہونے کی وجہ سے آپ کو پیدل منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں آپ کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور آپ بروز ہفتہ 21 اکتوبر 2023 کو  دن کے  10:30 بجے بلیدہ کے علاقے چرپانی کور کے راستے میں وفات پاگئے۔ بلوچ سرمچاروں نے آپ کو سلامی پیش کرتے ہوئے احترام کے ساتھ امانتاںّ سپرد گلزمین کردیا۔

آپ ایک ایماندار اور مخلص ساتھی تھے ، آپ نے مختصرمدت میں تنظیم کے استحکام اور اپنی قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لیے دن رات کام کیا۔آپ کی ناگہانی وفات بلوچ قوم اور تنظیم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف قومی سپاہی عباس عرف مجید کو ان کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انھوں نے بلوچ قوم کی آزادی کے لیے اپنی جوانی قربان کرتے ہوئے ایک مشکل راستہ چنا اور انتہائی سخت حالات میں شہادت کے مرتبے کو پہنچے۔نوجوان سرمچار کی شہیدی پر ان کا ہر ساتھی غمزدہ دل کا ساتھ یہ عہد کرتا ہے کہ عباس اور دیگر بلوچ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔ہم ہمیشہ اپنے شہدا کو یاد کریں گے۔ ان کی قربانیوں اور تکالیف کی قیمت آزاد بلوچستان ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post