پنجاب (صباح نیوز) صادق آباد کے نواحی علاقے میں مکان کے تنازع پر وحشی درندہ بااثر افراد نے نوجوان کو زندہ جلا دیا۔ورثاء نے کہا کہ چاہ پارو کے علاقے میں ملزمان مکان توڑ رہے تھے کہ 17سالہ آصف نے ملزمان کو مکان توڑنے سے منع کر دیا ۔
ورثاء کے مطابق ملزمان نے آصف پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی جس کے نتیجے میں 17سالہ آصف نے ہسپتا ل میں دم توڑ دیا۔واقعہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ
درج کر2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد میں سٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی،اداکارہ کا بھائی ھلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے گاڑی میں موجود اداکارہ کا بھائی ھلاک جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا۔
پولیس نے کہا کہ سٹیج اداکارہ مالا فائرنگ سے محفوظ رہیں جبکہ کار سوار ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ،پولیس مختلف زاویوں سے اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔
۔