جب ڈیتھ اسکواڈ ہی وزارت داخلہ بن جائے تو جھالاوان وڈھ میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ و ان کے انسانی اذیتی ٹھکانوں کا قلعہ قمع کیسے ہوگا ۔بی این پی

 


خضدار وڈھ آتش فشاں بنا ہوا ہے، مسلح جتھے عوامی املاک کو نشانہ اور شہریوں کو قتل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار  بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران سابق ایم این اے عبدالروف مینگل سابق ایم پی اے اکبرمینگل چیئرمین جاویدبلوچ نے گزشتہ روزوڈھ میں اسکول ٹیچرجاویدلہڑی کے بہیمانہ وبزدلانہ قتل پرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیاہے۔ انھوں نے  کہاہے کہ وڈھ گزشتہ دوماہ سے آتش فشابناہوا ہے جس میں ڈیتھ اسکواڈ کے مسلح جتھے جو مسلسل شہری آبادی اور شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی املاک کو جان بوجھ کر نشانہ بنا کر اپنی بزدلی اور ناکامی کو چھپانے کا سہارا لے رہے ہیں جس پر حکومتی سردمہری ومجرمانہ خاموشی قابل تشویش ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ان حالات میں بہتری کی امیدرکھنا بھی وقت کاضیا ہوگا جب ڈیتھ اسکواڈ ہی وزارت داخلہ بن جائے تووہ کس طرح اپنے انسان کش مسلح جتھے یاجھالاوان وڈھ میں قائم ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ و ان کے انسانی اذیتی ٹھکانوں کا قلعہ قمع کریں کیونکہ نوجوان باصلاحیت اسکول ٹیچر جاوید لہڑی کا سفاکانہ بزدلانہ قتل پر مقامی انتظامیہ اور اعلیٰ حکام کا موقف تک سامنے نہ آنا ریاستی اداروں کی ڈیتھ اسکواڈ کی براہ راست معاونت کی نشاندہی کرتا ہے کہ محسن تعلیم و شعور جو خود کو سماج میں ایک مقدس پیشہ سے وابستہ رکھا لیکن حسب سابقہ روایت ایک چراغ جو علمی ذہانت بڑھا رہا تھا جہالت و دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا، شعوری و سماجی اور سیاسی خدمات نوخوانوں کیلئے باعث تقلید ہیں۔

جاوید لہڑی نے مشرف رجیم میں سخت دشوار گزار اذیت برداشت کی، کال کوٹھڑی خود اور اس کے بھائی پر اس سے پہلے قاتلانہ حملے ہوئے، اس سماج کے اندر سفاکیت پسندجہالت قوم دشمن عمل نے ایک مہذب پیشہ سے وابستہ قومی اثاثہ کی چراغ گل کردیا جاویدلہڑی کی شہادت مقامی انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

انہوں جاویدلہڑی کی فیملی سے دلی ہمدردی ہے ورتعزیت کااظہارکرتے ہوئے اس کی تحقیقات اورقاتلوں کوگرفتارکرکے کٹہرے میں لاکرکھڑاکرکے اپنی انتظامی وانسانی کرداراداکرنیکامطالبہ کیا


Post a Comment

Previous Post Next Post