کوہلو قتل کیس مرکزی ملزم کو بچانے کیلے جعلی میڈیکل رپورٹ تیار



کوہلو مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کوہلو کے رہائشی ذکریا ولد برکت عیسائی کے قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کو بچانے کے لئے پلین بی تیار ذرائع کے مطابق ذکریا اور طارق مسیح کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم کو بچانے کے لیے ان کے مبینہ جعلی میڈیکل رپورٹ تیار کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔


دوسری جانب ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذکریا مسیح قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو قبل از گرفتاری ضمانت دینے والے سابق سیشن جج کوہلو کیخلاف انکوائری چل رہا ہے تاہم گزشتہ روز کوہلو بار کونسل کے وکلاء برادری نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دعویٰ کیا کہ سیشن جج کوہلو کا تبادلہ ذکریا مسیح قتل کیس پر نہیں ہوا ہے۔


 آپ کو علم ہے کہ ذکریا مسیح قتل کیس میں نامزد نائب رسالدار نظر محمد مری پولیس ریمانڈ پر ہے جبکہ لیویز رسالدار میجر شیر محمد مری، سپاہی حبیب اللہ اور سپاہی جلال خان زرکون عبوری ضمانت پر ہیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post