حب شہر کے علاقہ داروہوٹل پتھر کالونی سے متصل رہائشی آبادی کے مکین عبدالنبی نامی ایک شخص نے گزشتہ روز اپنے گھر میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی 25سالہ سکھرہ بی بی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔
بعدازاں قتل کو خودکشی کانام دینے کیلئے نعش کو پھندا لگا کر گھر کی چھت سے لٹکا نے کی کوشش کی۔
تاہم واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث مقتولہ کے والد عبدالنبی کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ پولیس منگولی کی حدود جمعہ ڈپ کے زیر تعمیر روڈ پر مامور چوکیدار 22سالہ غلام قادر کواغوا کر کے لے گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
قلعہ عبداللہ میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوں کی فائرنگ سے سے ایک نوجوان رحمت اللہ ھلاک ہوگیا۔ پولیس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس سے مقتول نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔
دوسرے واقعے میں کلی کولازئی کے قریب سے نعش برآمد، جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ لیویز نے نعش کو ہسپتال منتقل کردیا جس کی شناخت عبدالکریم سکنہ پشین کے نام سے ہوئی ہے ۔
دریں اثناء وڈھ سٹی سنگوٹ اور منظور پمپ ایریا بدرنگ میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ اور مینگل قبائل درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
