آواران مسائلستان بن گیا ہے ، شہری زندگی کی تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں



آواران مسائلستان کا گھڑ بن چکا ہے۔ یہاں بجلی، پانی، گیس، روڈ، روزگار کے ساتھ پورا ضلع شدید تعلیمی بحران کا شکار  ہے۔  دوسری جانب علاقہ میں  لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنانے والی چوری چکاری اور بدامنی بھی سر اٹھانے لگا ہے۔

یہ بات  سماجی کارکن ارشاد بلوچ و دیگر  نے پر امن  ریلی  دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ 


 مظاہرین نے کہاکہ چار دن پہلے مسند اقتدار چھوڑنے والے یہاں  نام نہاد حاکم  جو کہ آخری وقت تک اپنی سیٹ پر اپنا جانشین مقرر کرنے کی تگ و دو میں تھے۔ اپنے دور اقتدار میں ضلع آواران کی اجتماعی مسائل پر دھیان دینے کے بجائے اپنے مخصوص ووٹروں، میروں، وڈیروں، ٹھیکداروں کا بینک بیلنس بڑھانے پر ہی اکتفا کرکے اپنے دن پورے کرکے چلے گئے اور آواران کے تمام تر مسائل جوں کے توں چھوڑ دیئے  ۔ 


انھوں نے کہاکہ  آواران میں حالیہ گیس بندش اور نئے گیس میٹر کنکشن نہ لگانے کی مذمت کرتے ہیں ۔ 


سماجی کارکن ارشاد  نے کہاکہ چھ سات مہینوں سے آواران کے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے خالی کئے گئے اسپیس کو بھرنے کی اپنے تئیں بہترین انداز میں کوشش کرتے ہوئے عام لوگوں کے ساتھ رہتے ہوئے انہیں ساتھ ملا کر آواز اٹھا رہے ہیں۔

 حالانکہ ان مسائل پر آواز اٹھانے کی اصل ذمہداری عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کی ہی ہے۔ 


انھوں نے کہا کہ  آواران کے موجودہ سیاسی (بلکہ غیر سیاسی) ماحول سے مایوس ہوئے بغیر صبر تحمل اور مستقل مزاجی کے ساتھ عام لوگوں کے مسائل کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post