آواران مالار کیمپ اور تربت فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ


آواران  کے علاقہ مالار   میں اتوار پیر کی درمیانی  رات  مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ واقع کہن پر  راکٹ لانچر ز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔ 


آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہداری قبول   نہیں کی ہے،مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبرییشن فرنٹ نے قبول کرتی آئی ہے ۔  


ادھر کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گھنہ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا دیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post