کیچ مزنبد میں فوجی آپریشن تیسرے دن بھی جاری ،کیچ فورسز کیمپ پر راکٹ حملہ، کوئٹہ کلی قمبرانی اسکول سے بم برآمد



کیچ دشت اور تمپ کے درمیانی پہاڑ مزنبند اور آس پاس کے پہاڑوں میں جمعرات کی الصبح سے شروع ہونے والا فوجی آپریشن آج تیسرے دن بھی جاری ہے ،جس میں زمینی فوج علاوہ  چار جنگی ہیلی کاپٹر اور ایک ڈرون حصہ لے رہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزنبند جانے والے تمام  ندی نالوں اور پگڈنڈیو پر فوجی اہلکار مورچہ سنبھالے بیٹھے ہیں ان  علاقوں  کے لوگ محصور ہیں۔

آپ کو علم ہے جمعہ کے روز فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس میں متعدد اہلکار ھلاک جبکہ دو بلوچ سرمچار شہید ہوئے تھے ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر گرلز ہائی اسکول کے قریب سے دستی بم برآمد ، بم ڈسپوزل سکوارڈ نے دستی بم کو ناکارہ بنا دیا،

دستی بم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی قمبرانی کے باہر سے برآمد ہوا ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس اوربم ڈسپوزل سکوارڈ نے موقع پر پہنچ کر برآمد ہونیوالے دستی بم کو ناکارہ بنادیا،اس حوالے سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔


ادھر کیچ کے علاقہ سامی سے اطلاع ہے کہ کہ جمعہ ہفتہ کی درمیانی شب مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچاکر فرار ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post