بلوچستان ضلع آواران کے علاقہ مشکے بھنڈکی کنبی کے مقام پر فوجی آپریشن دوران ایک اہلکار نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ مہینے 31 جولائی کو آزادی پسند مسلح افراد نے فورسز پر حملے کرکے انھیں جانی مالی نقصان پہنچا دیا تھا ،بعد ازاں فورسز نے مذکورہ علاقہ میں فوجی درندگی شروع کردی اور 5 اگست کے دن ایک اہلکار نے جوکہ گروپ کے فوجی درندگی میں مشغول تھے ساتھ جارہے تھے اچانک اپنے آپکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
آپ کو معلوم ہے یہ پہلا اور آخری واقع نہیں ہے اس سے قبل بھی فورسز اہلکار آئے دن کے سرمچاروں کے حملوں اور دیگر وجوہات کی بناپر تنگ آکر کیمپ اور چوکیوں سے بھاگنے کے علاوہ خودکشی کرتے آئے ہیں ۔
اکثر بھاگ جانے والوں کا موقف ہے، انھیں پاکستانی قابض فوج غلط بیانی کرکے یہاں لاکر گھسیٹتے ہیں اور کہا جاتاہے کہ سرمچار را اور دوسرے ایجنسیوں کے مسلح افراد ہیں ، مگر زمینی حقیقت سامنے آنے کے بعد معلوم ہوجاتاہے کہ ہم نہتے مقامی لوگوں کو جبری اغوا اور جعلی مقابلوں میں ھلاک کردیتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہم فوج چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔
