کیچ تمپ فورسز آپریشن 7 افراد جبری لاپتہ ،خضدار میں مسلح جتھوں نے غریب خاندان کے گھر جلادیئے



بلوچستان ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے خیر آبادمیں آج اعلیٰ صبح پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے میں گھروں کا گھیراؤ کرکے کئی گھروں میں گھس کر 7 کے قریب افراد جبری لاپتہ کردیا ۔ 


جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت لیاقت ولد ناگمان، ستار ولد اللہ بخش، ریاز ولد حیدر، نامعلوم الاسم ولد خلیل سے  ہوئے ہیں ۔

جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت نہیں تاحال نہیں ہوا ہے  ۔


 خضدار تحصیل نال کھوڑاسک میں گزشتہ شب دو بجے 14 سے 15 مسلح افراد نے دولڑی کے علاقے کونری میں رہائش پذیر ایک غریب خاندان کی جھونپڑیوں پر حملہ کردیا۔ مسلح افراد نے حملے کے دوران جھونپڑیوں کو نذر آتش کردیا، خواتین اور بچوں پر تشدد کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے  مسلح افراد کچھ روز قبل اسی خاندان پر پہلے بھی حملہ آور ہوئے تھے، خواتین اور بچوں کو تشدد کرکے زخمی کردیا تھا۔ اب یہ مسلح جتھے دوسری مرتبہ پھر حملہ آور ہوئے اور خدشہ ہے کہ مسلح جتھے دوبارہ اسی خاندان پر حملہ آور ہوں گے۔ اس حوالے سے سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ رہائش پذیر غریب خاندان کی جھونپڑیوں کو جلانے، خواتین اور بچوں پر تشدد کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ غریب خاندان کو تحفظ فراہم کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post