بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات میں 5 افراد ھلاک متعدد زخمی ، پنجاب کھٹ پتلی نگران وزیر داخلہ کے محافظ سے اسلحہ چھینا گیا



مستونگ اطلاعات کے مطابق کنڈ میسوری کے قریب لہڑی اور سمالانی قبائل کے  دو گروپ کے درمیان مسلح تصادم میں دونوں گروپ کے 5 افراد شدید زخمی ہوگئے تاہم بعد ازاں  سمالانی گروہ کے ایک شخص  زخموں کے  تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے  جبکہ دوسرے زخمی کو شال ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔


 ڈیرہ مراد جمالی نافرمان بیٹے نے اپنے والد  شاہ مراد  سبزوانی کو فائرنگ کرکے ھلاک  اور خاندان کے تین افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگیا ،تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں  ۔ 


شال قمبرانی روڑ سریاب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس ملازم بشیر احمد ولد عبدالفتح  بگٹی زخمی ہوا جسے سی ایم ایچ  ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔  


دریں اثناء اسلام آباد میں نگران کھٹ پتلی وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے رہائش گاہ کے باہر کھڑے ان کے  لال جان نامی محافظ  کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا اور ان کا  اسلحہ و دیگر سامان بھی لوٹ  کر لے گئے۔


 ژوب ڈیر ہ غازی خان شاہراہ مغل کوٹ سروبئی کے مقام پر شال سے ڈیرہ جانے والے ٹینکر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹینکر پہاڑ میں جا ٹکرایا ۔ جس کے نتیجے  میں  ڈرائیو اور کنڈیکٹر محمد زاہد اور احسان اللہ موقع پر ھلاک  ھوگئے دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ھے  


ڈیرہ مراد جمالی  گنداواہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے لانڈھی اور نوتال کے درمیان   الٹ گئی۔ حادثے میں ایک مسافر ھلاک  سات زخمی ہوگئے۔


 دالبندین بازار میں ٹیکسی اسٹینڈ پر ایک نو عمر لڑکے  نے جھانسہ سے ٹیکسی ڈرائیور و ریلوے ریٹائرڈ ملازم سعداللہ ریکی کے ٹیکسی کار کو کرایہ پر داود آباد لے گیا وہاں پہلے سے موجود نامعلوم چار مسلح ڈاکووں نے ٹیکسی ڈرائیور کو شدید زدو کوب کرکے زخمی کرکے دوسرے ٹوڈی کار گاڑی میں زبردستی بٹھا کر علاقہ میر بور لے جاکر کھلے آسمان چھوڑ دیا ، اور ٹیکسی لیکر غائب ہوگئے ۔ 


بعد میں زخمی ڈرہیور کو طبی امداد دینے کے لئے دالبندین ہسپتال پہنچا دیا گیا۔


  انھوں نے مقامی صحافیوں کو بتایا ہے کہ  میرا تعلق غریب گھرانے سے ہے جب میں ریلوے سے ریٹائرڈ ہوا تو اپنے لئے ایک ٹیکسی گاڑی خریدکر ٹیکسی کے طور پر چلارہاتھا دھوکے سے نامعلوم ڈاکوووں نے میرا ٹیکسی گاڑی چھین لیا ہے ، میں نے ایف آئی آر بھی درج کیا ہے ابھی تک میرا گاڑی برآمد نہیں ہوا انہوں نے اپیل کی دالبندین انتظامیہ اور پولیس میری ٹیکسی گاڑی کو فورا برآمد کرکے ڈاکووں کو کفرکردار تک پہنچائیں ۔


انھوں نے اعلان کیاہے کہ  جس نے گاڑی برآمد کی تو گھر کے سامان بیچ کر اسے پچاس ہزار روپیہ انعام دوں گا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post