تفتان اپنے حق لینے کیلئے ریلوے کا ہرنظام جام کرنے میدان میں نکلیں گے،ملازمین ،ہرنائی ٹرکوں کو جلانے کیخلاف، شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن، تمام بازار بند رہے



 ضلع ہرنائی میں جاری تخریب کاری ،بھتہ گیری،چوری و ڈکیٹی اور کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر چپر رفٹ اور مانگی کے مقامات پر11 ٹرکوں کو مکمل جلانے اور 30 ٹرکوں کے ٹائروں و انجنوں پر فائرنگ کرکے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے خلاف ضلع ہرنائی کے عوام کی مطالبات کی حل کیلئے ہرنائی عوامی اتحاد کی پلیٹ فارم سے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے ہفتہ کے روز ضلع ہرنائی بھر میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوئی .


ضلع کے ہرنائی و شاھرگ شہر اور خوست، ناکس و سپین تنگی بازار مکمل بند رہے۔تاجروں و دوکانداروں نے اپنا کاروبار احتجاجاً بند کرکے تخریب کاری، بھتہ گیری، بدامنی کیخلاف اور مطالبات کی حق میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔


آپ کو علم ہے 26_جون کو ٹرکوں کو جلانے کے واقعہ کے بعد ضلع ہرنائی سے کوئلے کی لوڈنگ اور ترسیل مکمل طور پر احتجاجاً بند ہے ۔


ہرنائی عوامی اتحاد کا اجلاس بروز اتوار صبح 10 بجے میونسپل کمیٹی ہرنائی میں ہوگا جس میں احتجاجی تحریک کے آئندہ کے جمہوری اقدامات کا فیصلہ کیا جائیگا ہرنائی عوامی اتحاد کے بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی ضلع ہرنائی کے عوام و تاجروں ،کول مائینز مالکان و ٹھیکیداروں، مزدوروں اور ٹرانسپورٹروں پر مسلط تخریب کاری، بھتہ گیری اور ٹرکوں کو جلانے و کروڑوں روپے کے نقصانات پہنچانے کے واقعات اور عوام کی احتجاجی تحریک و مطالبات پر مسلسل خاموشی اور بے حسی انتہائی اقسوسناک اور قابل مذمت ہے ،جس کی وجہ سے احتجاجی تحریک کو مذید سخت کرنے پر مجبور ہیں ۔


 ادھر نوکنڈی ریلوے سیکشن کے ملازمین نے دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پلیٹیئیر کی فوراً تبادلہ کیا جائے اوزار چھوڑ ہڑتال کرکے پلیٹئیر کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رئیگا۔ 


ملازمین کے دھرنے سے ریلوے ملازم طاہر برھانزئی عبدالباری فیض محمد اور غلام جان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک نوکنڈی ریلوے سیکشن کے پلیٹیئرکو ٹرانسفر نہیں کیا جاتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔


 انہوں نے کہا کہ پلیٹئیر مقامی ملازمین کو بلا وجہ تنگ کرکے سفارشی اور پینلی ملازمین کو گھر بیٹھے تنخواہ دینا اور کئی مہینوں سے حاضر باش ملازمین کے تنخواہیں روک کر کمیشن کا ڈیمانڈ کرنا اور غریب ملازمین کا استحصال کرنا روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے ملازمین کے تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔ جنہوں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرکے سرکاری اسکریپ فروخت کرنے میں ان کا ساتھ نہیں دیا ۔


انہوں نے کہا کہ نان شبینہ کو ترسنے والے نوکنڈی اور تفتان کے ملازمین آئے روز دفاتر کے چکر لگانے سے تنگ آچکے ہیں ملازمین کا ایسے کرپٹ آفیسر سے جان چھڑانے کےلئے حکام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہیں ، بصورت دیگر اپنے حق لینے کیلئے ریلوے کا ہر نظام جام کرنے میدان میں نکلیں گے۔


 انہوں نے کہا کہ ڈی ایس ریلوے شال  فوری طور پر غریب ملازمین کے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں.

Post a Comment

Previous Post Next Post