خضدار سے ایک نوجوان مسلح افراد ہاتھوں اغوا دوسرا شدید زخمی، قلات میں ایک اہلکار ھلاک



خضدار سبزی منڈی سے ثناءاللہ پندرانی نامی شخص کو مسلح افراد نے  اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ 

لواحقین نے  انتظامیہ سے مغوی کو بازیاب کرنے کی اپیل کی ہے ۔ 


علاوہ ازیں خضدار  جھالاوان کمپلیکس میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے  احمد ولد محمد نور قبیلہ غلامانی نامی نوجوان کو شدید   زخمی کرکے فرار ہوگئے ،بعد ازاں زخمی کو  سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تاہم واقع کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔


دریں اثناء  قلات ریکروٹ ٹریننگ سینٹر کی ٹینکی کی دیوار گرنے سے ایک ٹرینی ضیاء الدین نامی ھلاک جبکہ  دو ریکروٹ شدید زخمی  ہوگئے ہیں ۔ 


بتایا جارہاہے کہ پانی کی  ٹینکی بغیر سریا اور ناقص میٹریل سے بنایا گیا تھا ،کئی بار شکایت درج کرنے باوجود   سنوائی نہیں ہو رہی تھی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post