آواران تحصیل جھاؤ کے مختلف علاقوں زیلگ، کوھڑو، ڈولیجی اور نوندڑ میں پاکستانی فورسز کی آپریشن پچھلے تین دن سے جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے لوگوں کو محصور کر رکھا ہے تاہم انھوں حکم نامہ جاری کر رکھا ہے کہ اگر کسی کو ایمرجنسی کی شکل میں جانا ہو تو وہ قریبی کیمپ اور چوکیوں سے اجازت نامہ لیکر نام درج کرواکر جاسکتے ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج داروکوچگ کے راستے کو فورسز نے بند کر کے پیلار جانے والے لوگوں کو روکے رکھا ہے ۔
دوسری جانب کہا جارہاہے کہ ڈولیجی چوکی پر ہونے والے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے حملے کے واقع بعد فورسز نے بدرنگ کے تمام علاقہ مکینوں کو کیمپ بلاکر کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا ہے ۔