پشین فائرنگ بچے سمیت چار افراد ھلاک، جبکہ کیچ ندی سے نعش برآمد



 پشین کے علاقے کلی کربلا میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، تین افراد ھلاک ۔ فائرنگ سے خاتون اور بچی سمیت چھے افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ھلاک افراد میں  عبدالرب آغا کے دو بیٹے شامل ہیں۔ فائرنگ سے سابق ایم پی اے لیاقت آغا کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔


علاوہ ازیں  ضلع پشین کی تحصیل بوستان سے کمسن بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ 


لیویز کے مطابق بچے کی شناخت حافظ محمد عباس ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے ،جو بوستان ریگئی کے ایک مدرسے کا طالب علم ہے۔


دریں اثناء کیچ اسپی کہن  ندی سے ایک نامعلوم شخص کی نعش بر آمد ہوئی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post