تھر پارکر آٹھ دن دوران غذائی قلت سے 28 بچے ھلاک ،جبکہ حیدر آباد پانی میں 3 بچے ڈوب گئے



 سندھ کے علاقے تھرپارکر کے دیہی علاقوں میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں کے باعث 5 بچے انتقال کرگئے۔ مٹھی اسپتال میں نومولود اور پانچ سال سے کم عمر کے 5 بچے ھلاک ہوئے ہیں ۔ 


 محکمہ صحت سندھ کے مطابق تھرپارکر میں 8 دنوں میں 28 بچے جبکہ رواں سال اب تک 449 بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں سے انتقال کرچکے ہیں ۔


حیدر آباد مہران پل کے قریب دریائے سندھ میں 3 بھائی نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 3 بھائیوں میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post