پشین کے علاقے طور خیل سیدان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک 60 سالہ بزرگ شہری سید عبدالباری آغا جان ھلاک ہوگئے ہیں ،تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے کہ انھیں کیوں قتل کردیا گیاہے ۔
دریں اثناء خضدار وڈھ کی تحصیل آڑنجی حلقہ نمبر 2 کفتاری اور توتا میں ہیضے کی وبا سے مزید ایک شخص ھلاک جبکہ 20 کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں ۔
آپ کو علم ہے کہ آڑنجی میں کافی عرصے سے ہیضے کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے اموات بھی ہوئی ہیں۔ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی موجود ہیں لیکن ابھی تک وبا پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔
مستونگ : کوئٹہ کرچی شاہراہ کو چونگی کے مقام پر قریبی آبادی کے مکینوں نے بلاک کردیا، روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا،مظاہرین کا الزام عائد کیا کہ مہر نگار زوجہ داد محمد نے 11 روز قبل پولیس تھانہ مستونگ میں زخمی حالت میں ایف آئی ار درج کرائی تھی کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے پولیس گرفتار ملزمان پر قتل کا مقدمہ درج کرے، ہفتے کے روز مہر نگار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، پولیس ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو سخت سے سخت سزا دیں۔ مظاہرین سے SHO سٹی پولیس تھانہ زبیر احمد علیزئی نے مذاکرات کرکے یقین دہانی پر روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا۔ پولیس انتظامیہ کے مطابق مذکورہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل پولیس کو درخواست دیا تھا کہ ان پر ڈنڈوں سے مار کرتشدد کیاگیا ہے جس کے بعد پولیس نے نامزد ملزمان کو خاتون کی درخواست پر دس روز قبل گرفتار بھی کرلیا ہے اور انھیں جیل منتقل کردیا ہے، اب لواحقین کے مطالبہ کے بعد خاتون کی میت پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد قانونی کاروائی کی جائےگی۔