بلوچستان فائرنگ اور مختلف حادثات میں10 افراد ھلاک خاتون سمیت 8 زخمی



 شال  کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران  باپ بیٹے  عبدالکریم اور اعجاز احمد ھلاک ہوگئے ۔

واقعے کیخلاف لوگوں نے نعشوں کے ہمراہ قمبرانی روڈ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا ، جس کے  باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 


لورالائی کے علاقے کلی شبوزئی میں زمین کے تنازعہ پر دو گھرانوں کے درمیان جھگڑا ہوا فائرنگ سے  جمال خان ساکن کلی شبوزئی ھلاک جبکہ زخمی گل محمد اور  عبدالحکیم زخمی ہوگئے ،ھلاک اور زخمی باپ بیٹے بتائے جارہے ہیں ۔ مزید کاررائی متعلقہ انتظامہ کررہی ہے ۔


نصیرآباد نواحی علاقے قبو شیر خان میں مسلح افراد نے  گھر میں گھس کر  فائرنگ کی جس میں  باپ ھلاک   بیٹی زخمی ہوگئی، وقوعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ 


گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب ٹرک   الٹ گئی جس میں آگ بڑھک اٹھی ۔ جس کے نتیجے میں  ٹرک پر سوار تین افراد جھلس کر ھلاک ہوگئے۔


 مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹرک کے گرنے سے ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگیا۔

دالبندین آر سی ڈی شاہراہِ پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ھلاک دو زخمی ہوگئے ۔


دریں اثناء مستونگ کلی فیض آباد میں شادی کی تقریب میں جھلس جانے والا بچہ محمد ولد نذیر احمد جان کی بازی ہارگئے ہیں ۔ 

پنجگور چتکان میں پنکچر کی دکان میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک، ایک زخمی۔ ذرائع کے مطابق مین روڈ چتکان میں پنکچر کی دکان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے نظام ولد عصا جاں بحق اور کفایت اللہ ولد عطاءاللہ زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد پنکچر کی دکان میں کام کرتے تھے


شال مشرقی بائی  پاس  تھانہ کے حدود  میں  نامعلوم افراد نے خنجروں وار کرکے جمیل احمد  اور جلیل احمد نامی دو افراد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post