نوشکی تیل بردار گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ھلاک ،پنجاب کے سابقہ گورنر پر فائرنگ ڈرائیور جانبحق، کینیڈاٹرک اور وین میں تصادم ،15افراد ھلاک



بلوچستان کے علاقے نوشکی  آر سی ڈی شاہراہ پر ایرانی تیل لیجانے والی گاڑی  نے  موٹر سائیکل سوار جہانزیب ولد طاؤس خان مینگل سکنہ کیشنگی کو ٹکر مارد ی جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔


ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

نعش فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا کردیا گیا۔


مزید کارروائی نوشکی پولیس کررہی ہے۔ 


ادھر  پاکستان سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہو گیا۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے فائرنگ کی گئی۔


 لطیف کھوسہ نے فائرنگ سے متعلق بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، فائرنگ سے میرا ڈرائیورجاوید مزمل زخمی ہوگیا ، گیٹ اور گاڑی پرفائرنگ کے نشانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حربوں سے وکلا ء کی تحریک کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، ہم چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں۔


دوسری جانب لاہورمیں کلمہ چوک انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار3 افراد کلمہ چوک انڈر پاس پلر سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہواہے۔


دریں اثناء 

ٹورنٹو: کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرک کے ساتھ جس وین کا تصادم ہوا اس میں معذور معمر افراد سوار تھے۔


 کینیڈین پولیس افسر کے مطابق وین ہائی وے پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔


ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا اورکہا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ۔پولیس نے کہاکہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post