سوراب اورجھاو پاکستانی فورسز چیک پوسٹوں پر دستی بم اور راکٹوں سے حملہ



سوراب  ‏نامعلوم افراد نے پیغک کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی اور گھیراؤ کرکے مزید چیکنگ شروع کردی ہے۔



علاوہ ازیں  ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ ملا گزی کے علاقہ میں قائم پاکستانی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے پیر  کی شام  سنائپئنگ حملے کے فورا بعد چوکی پر راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا نے کے بعد فرار ہوگئے ہیں ۔


آخری اطلاع تک دونوں حملوں کی ذمہداریاں اب تک  بلوچستان لبریشن فرنٹ سمیت کسی آزادی پسند مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post