بلوچستان کے دارلحکومت شال میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اورسابق کٹھ پتلی گورنر بلوچستان ظہور آغا کے گھر پر چھاپا مارکر انکے بھائی اور 2 بھتیجے کو گرفتار کرکے لئے گیا ہے ۔
پولیس کی سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے گھر پر چھاپا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سید ظہور آغا کے بھائی اور دونوں بھتیجوں کو جلاؤ گھیراؤ پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے, دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت دیگر دفعات کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔
پنجگور پولیس کی اسلحہ بردار جھتوں کے خلاف کاروائی جاری ہے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق آج بمورخہ 09.05.2023 کو ایس پی پنجگور کی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او سٹی ایس آئی و دیگر پولیس رضاکاروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم خدارحم ولد جمعہ قوم بلوچ سکنہ تسپ پنجگور کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عدد TT Kove بمعہ میگزین اور زندہ روند برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ فرد نمبر 91/2023 بجرم زیر دفعہ 15/D Arms Act پولیس تھانہ سٹی میں درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
