بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بی ایس او مستونگ زون کی جانب سے شہید فدا بلوچ کی برسی کے موقع پر تقریب انعقاد کیا گیا، جسکی صدارت چئیرمین بی ایس او جہانگیرمنظور بلوچ نے کی۔ تقریب کا آغاز شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے کی گئی۔
تقریب سے چئیرمین بی ایس او جہانگیرمنظوربلوچ،
بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے ضلعی صدر حاجی نظرجان ابابکی بی ایس او مستونگ کے جرنل سیکٹری باقر بلوچ تحصیل صدر ظہور احمد لہڑی بی ایس او مستونگ کے سینئر نائب صدر محسن بلوچ عصمت بلوچ بی این پی مستونگ کے جنرل سیکرٹری جمیل بلوچ بی ایس او مستونگ کے علی بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید فدا بلوچ کی قربانیوں اور قومی جدوجہد پرانہیں خراج عقیدت پیش کی۔
چئیرمین بی ایس او و دیگر نے کہا کہ موجودہ بلوچ سْیاست شہید فدا بلوچ و دیگر اکابرین کی قربانیوں کا بدولت ہے ، جنہوں نے بلوچ نوجْوانوں کو قومی پرستی کا نظریہ دیا۔ شہید فدا بلوچ نے بلوچ طلباء سْیاست میں جدید سْیاسی طرز کے رجحانات متعارف کروائے۔انہوں نے مشکل ترین حالات میں نہ صرف بی ایس او کو منظم و فعال کیا بلکہ تنظیم کے اندر اصلاحات کے ذریعے نئی سمت پیدا کی۔
مقررین نے کہا کہ موجودہ سْیاسی ضروریات اس بات پر زور دیتے ہیں قومی عزم اور نظریاتی جدوجہد کو مذید تیز کرکے تنظیمی سطح پر نوجْوانوں کو یکجاہ کیا جائے۔ کسی بھی سیاسی تنظیم کیلئے یہ بات انتہائی اہم ہے نظم وضبط اور سْیاسی روابط کو برقرار رکھا جائے۔
انھوں نے کہاکہ بی ایس او بحثیت قومی ادارہ اب بھی سْیاسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔