خضدار، زیدی میں ایک شخص کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے والے تین ملزم گرفتار



خضدار: خضدار میں لیویز فورس کی کارروائی، گزشتہ مہینے زیدی میں ایک شخص کا گلہ کاٹ کر قتل کرنے والے تین  ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق خضدار اور زیدی لیویز نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے  برخلاف اشتہاری و مفرور ملزمان کے مخبر خاص کے اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے قتل کیس مقدمہ نمبر 12/2023 بجرم زیر دفعہ 34 302 ت پ میں مطلوب مفرور ملزمان محمد اکبر ولد مٹھل ،میرحسن ولد محمد حسن ،محمد یاسین ولد ساول خان کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان ایک ماہ قبل زیدی میں ایک شخص کا گلہ کاٹ کر نعش پھینک کر فرار ہوئے تھے جس پر لیویز فورس کاروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post