بلوچستان مختلف واقعات حادثات میں چار افراد ھلاک دس زخمی



دکی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کے جسم پر زخموں اور تشدد کے نشان ہیں، جس کی شناخت حضرت صدیق کے نام سے کی گئی ہے ۔ بتایا جارہاہے کہ  وہ گزشتہ روز اغواءہوا تھا۔


 علاوہ ازیں حب کے علاقے نورانی کراس ساکران سے ایک نعش برآمد ہوا ہے ۔  پولیس نے نعش کو سول ہسپتال حب چوکی منتقل کردیاگیا ہے ۔ 


 ادھر ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے مندوانی کالونی کے رہائشی خاتون نے خودکشی کرلی پولیس حکام کے مطابق مندوانی کالونی کے رہائشی 26 سالہ مسماة(ن) نے گھریلو ناچاقی کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسماة(ر) نے زندگی سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے مقتولہ کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔


 اس کے علاوہ شال  کے علاقے کلی خلی میں لڑائی جھگڑا ایک شخص عبدالوحید ھلاک  ہوگیا۔ نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ 


 خضدار کے علاقے سوراب میں پولیس اہلکار ٹریننگ کے بعد کوئٹہ سے حب جارہے تھے کہ وڈھ میں حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 5 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔


مستونگ شاہراہ پر کیڈٹ کالج کراس کے قریب پک اپ گاڑی الٹ گئی،جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں علم خان ولد محمد اسماعیل قوم لہڑی اللہ ڈنہ ولد بہاول خان قوم لہڑی ولی محمد ولد میر علی قوم لہڑی اللہ ڈنا ولد زمیدار قوم لہڑی کلی گوہر آباد شال  شامل ہیں۔ 


زخمیوں افراد کو فوری طور پر غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دریں اثناء گوادر میں  گنج بخش ولد بوہیر سکنہ کپّر روڈ حادثہ کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے ۔ 

جنھیں بےہوشی کے حالت میں کراچی منتقل کیاگیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے  وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اسی لیے انکے علاج کے لیےپیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ وہ اس وقت انکل سریا ہسپتال کراچی میں زیرعلاج ہیں۔ 


انھوں نے تمام انسان دوستوں سے گزارش ہیکہ گنج بخش کے علاج کے لیےاپنا کردار ادا کریں. bank al habib Gwadar baranch Name:abdul Ghafoor  A/c no, 30020095007550010 contact .

03324064150


Post a Comment

Previous Post Next Post