بلوچستان کے 2ڈاکٹر ز اسلام آباد سے شال واپسی پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں زیارت کراس سے جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے ۔
بتایا جارہاہے کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں پبلک ہیلتھ میں ماسٹر کرنے والے دونوں نوجوان ڈاکٹر نبی داد بگٹی اور ڈاکٹر فیاض لاشاری گذشتہ روز اسلام آباد سے شال آرہے تھے کہ ا شام 7 بجے کے قریب زیارت کراس کے مقام پر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوگئے۔
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر کے مطابق بلوچ ڈاکٹرز فارم کا کہنا ہے کہ “نامعلوم مسلح افراد” نے کی اغواء کیا ہے۔