گوادر پورٹ سے پنجاب جانے والی ٹرالر کو نشانہ بنایا۔ بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہمارے ساتھی  سرمچاروں نے گوادر  نیا آباد میں گوادر پورٹ سے پنجاب گندم لے جانے والے ٹرالر کو نشانہ بنایا، جس سے ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ ٹرالر گوادر پورٹ سے گندم لاد کر پنجاب لے جا رہے تھے۔


انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے موقع کی مناسبت سے بم کی شدت کو کم رکھا تاکہ شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج و انکے معاون کاروں سے دور رہیں۔


ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی فوج  گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والی ٹرالروں کو مختلف جگہوں پر پکٹ سیکورٹی دے رہی ہے۔ بعض اوقات ان کو فوجی قافلوں کے ذریعے سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے تاکہ ٹرالروں کو بحفاظت پہنچایا جا سکے۔  ہمارے سرمچاروں نے شہر کے اندر فوج کی پکٹ سیکورٹی اور ان کی حفاظتی منصوبوں کو ناکام بنا دیاہے۔


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post