اچھی خبر بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے چار افراد بازیاب ہوگئے



تربت سے لاپتہ دو افراد گوادر سے ایک اور پنجگور سے بھی فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ  رات سحری کے وقت  فورسز نے تربت کے علاقہ گھنہ سے صغير ولد رحیم بخش اور اختر ولد علی کو حراست میں لے کر نامعلوم پر منتقل کردیا بازیاب ہوگئے ہیں 


اس طرح 10 مارچ 2023 کو گوادر کے علاقے امبی کلانچ سے  صابر والد ماسٹر عبدلغنی کو فورس نے لاپتہ کر دیا تھا گذشتہ  شام کو بازیاب ہوگیا ہے۔

یاد رہے بابو محراب نامی شخص کے خاندان  سے چار افراد مزید  اب تک لاپتہ ہیں۔ 


دریں اثناء پنجگور خدابادان سراوان سے تین دن قبل  فورسز ہاتھوں لاپتہ  ہونے والے معزور نوجوان مظاہر ذاکر بازیاب ہوکر اپنے  گھر پہنچ گئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post