ڈیرہ بگٹی:محمد کالونی سوئی میں نامعلوم افراد نے گزشتہ روز دن دیہاڑے محمد کالونی سوئی میں دکان میں بیٹھے درزی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مقتول کی شناخت فیاض احمد عرف بازاری موندرانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سوئی ہی کے رہائشی بتایاجارہاہے۔
شال میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاتون نے خودکشی کرلی ہے-
تفصیلات کے مطابق شال سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں واقع گھر میں خاتون نے خود کو گولی مار خودکشی کرلی جسکی نعش کارروائی کیلئے سول ہسپتال شال منتقل کر دیا ہے-
خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیق بعد حقائق سامنے آسکیں گے کہ یہ خودکشی کا واقع یا قتل ہے ۔
