سول سوسائٹی پَنجْگُور کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بْیان میں کہا ہے کہ پَنجْگُور میں پرائیوٹ اسکولز کے ساتھ منسلک وین گاڑیاں جو پَنجْگُور کے چاروں اطراف سے پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچے،بچیوں کو اسکول پہنچاتے ہیں،اسکولز وین مالکان اور انکے ڈرائیورز گاڑیوں کے سیٹ کے حساب گنجائش سے زائدہ نونہار طالب علم سوار کرتے ہیں،اور لوڈ کی صورت میں ایک تو معصوم طالب علم گرم موسم میں تکلیف ازیت سے دوچار ہو رہے ہیں،دوسری جانب وین ڈرائیورز حد سے زیادہ لاپرواہی و غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں، اسطرح وین مالکان اسکولز کے بچوں کو کثیر تعداد میں گاڑی چھتوں پر بھٹانے میں کھلی خلاف ورزی کرتے آرہے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ اسطرح کی لاپرواہیوں کی سبب کسی وقت بھی ناخوشگوار سانحات پیش آسکتے ہیں ،پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور وین گاڈی ایسوسی ایشن اس اھم سنگین مسئلہ پر مل بیٹھ کر جامع پالیسی اپنا کر اس مسئلہ کا تدارک کرلیں۔
سول سوسائٹی پَنجْگُور ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرتی ھیکہ جلد از جلد اس مسئلہ کا نوٹس لیں،ضلعی انتظامیہ وین ڈرائیورز کو اس بات پر سختی کے ساتھ پابند کرلیں،کہ گاڑی ڈرائیوز اپنے گاڑی کی سیٹوں کے حساب سے سواریاں بٹھا لیں اور چھت سواری پر مکمل پاپندی عائد کر لیں،اگر ضلعی انتظامیہ قانونی اپنی ذمہداریاں پوری نہیں کر تی ہیں تو سول سوسائٹی پَنجْگُور اس مسئلہ کے حوالے سخت سے سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوکر دھرنا دیکر احتجاج پر نکل سکتے ہیں ۔
