پنجگور: کیلکور میں آج صبح 6 بجے سے پاکستانی فوج کیجانب سے آپریشن جاری ہے جبکہ آپریشن میں پیدل فوجی دستوں کے علاوہ ہیلی کاپٹر ، ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور کیلکور اور کولواہ کے درمیان پہاڑی سلسلوں میں آج صبح 6 بجے سے شروع ہونے والی فوجی آپرشن تاحال جاری ہے۔ ۔ ذرائع کے مطابق فورسز بھاری نفری مذکورہ علاقوں میں پیش قدمی رہی ہے جبکہ انہیں گن شپ ہیلی کاپٹروں ، ڈرون کی کمک بھی حاصل ہے۔
تاہم بلوچ مسلح تنظیمیں اور عسکری حکام نے تاحال اس حوالےسے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
