پنجگور ،نوکنڈی ریاستی کارندہ سمیت دو افراد ھلاک ، تربت اور پروم میں ایف سی کی فائرنگ سے دو افراد زخمی



پنجگور: گوارگو میں سی پیک رو ڈ  کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے  ریاستی آلہ کار “ڈیتھ اسکواڈ” کارندہ  بابو نزیر نامی کاسہ لیس کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔ 


آخری اطلاع تک کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے اس واقع کی ذمہداری قبول نہیں کی ہے ۔  


 نوکنڈی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے  حاجی عبد السلام کشانی نامی شخص کے بیٹے کو   ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 

قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 


پنجگور پروم میں حواس باختہ فورسز  ایف سی کی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ناصر  نامی نوجوان کا زخمی کردیا ہے ، بتایا جارہاہے کہ نوجوان کے  ہاتھ  پر گولی لگی ہے ۔ 


تربت چوک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار گولیاں لگنے سے آفتاب نامی شخص شدید زخمی ہوگئے ، بتایا جارہاہے کہ وہ سندھ بدین کے رہائشی ہیں ۔


تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکاہے انھیں کس نے کیوں مارا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post