سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے مغرب میں ’’ام درمان‘‘ کے علاقے ’’ الھدی‘‘ کے علاقے کی مرکزی جیل پر فورسز نے حملہ کردیا اور متعد سزائے موت ک منتظر افراد سمیت 7 ہزار قیدیوں کو چھڑواکر دیا ۔
چھڑوائے جانے والوں میں سزائے موت کے منتظر وہ 28 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ، جنہوں نے 2019 میں عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹنے کی تحریک کے دوران استاد احمد الخیر کو قتل کردیا تھا۔
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے ایک دوسرے پر جیل توڑنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
الھدی کی مرکزی جیل سوڈان کی بڑی جیلوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔
یاد رہے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان ہفتہ کے روز مسلسل آٹھویں روز بھی جھڑپ جاری رہی ۔
بتایا جارہاہے کہ فرار ہونے والی قیدیوں میں ٹوپاک بھی شامل ہے جس کے خلاف سوڈانی پولیس میں ایک بریگیڈیئر جنرل کے قتل کے حوالے سے مقدمہ چل رہا تھا۔
لیکن ٹوپاک نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو کلپ سامنے آکر رائے عامہ کو اس وقت حیران کردیا جب اس نے کہا “قیدیوں کو زبردستی باہر نکالا گیا ہے۔ جب بھی سیکورٹی کے حالات موزوں ہو جائیں گے میں جیل میں واپس آنے اور ہتیھار ڈالنے پر راضی ہوں کیونکہ مجھے اپنی بے گناہی کا یقین ہے۔
ٹوپاک کے لیے دفاعی کمیٹی کے سربراہ ایمان حسن نے کہا کہ ان کے مؤکل نے انہیں تمام تفصیلات کے ساتھ واقعے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ نقصان کے خوف کی وجہ سے ایک محفوظ جگہ پر رہیں گے جیسا کہ ان کو نامعلوم جماعتوں کی طرف سے سنگین دھمکیاں مل چکی ہیں۔